Friday, March 29, 2024

ملتان : تاجر برادری کا ایس پی گلگشت کے دفتر کے  باہر احتجاجی مظاہرہ

ملتان : تاجر برادری کا ایس پی گلگشت کے دفتر کے  باہر احتجاجی مظاہرہ
June 20, 2015
ملتان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں  بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کے خلاف تاجر برادری نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹائرجلا کر سڑک بھی  بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ کوتوالی پولیس نے آج صبح دو تاجروں کواراضی  پر قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا جس پر گھنٹہ گھر مارکیٹ کی تاجربرادری نے ایس پی گلگشت کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر سڑک بند کردی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے جبکہ بے قصور شہریوں کو بغیر وجہ کے گرفتار کررہی ہے ۔ مظاہرین نے ایس پی گلگشت محمد آصف سے مطالبہ کیا کہ صبح ہمارے جن دو تاجروں کو گرفتار کیا گیا انہیں فوری رہا کردیا جائے۔