Thursday, April 25, 2024

ملتان: بپھرے بیل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 5زخمی، بیل کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا

ملتان: بپھرے بیل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 5زخمی، بیل کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا
June 7, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں بپھرے بیل کے حملے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اور اہل علاقہ نے ڈنڈے برسا کر اور فائرنگ کرکے پاگل بیل کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے کی مویشی منڈی میں گوجرانوالہ سے لایا گیا بیل بپھر گیا جس نے قریب کھڑے عبدالغفور نامی شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ بے قابو بیل رسی چھڑا کر مویشی منڈی سے بھاگ نکلا۔ اہل علاقہ نے بیل کو پکڑنے کی کوشش کی تو بیل نے ٹکریں مار کر چار افراد کو زخمی کردیا۔ ایک پولیس اہلکار بھی بیل کی زد میں آکر زخمی ہوا۔ مزید نقصان سے بچنے کیلئے اہل علاقہ نے بیل پر ڈنڈے برسائے اور پولیس نے گولیاں چلائیں۔ گولیاں کھانے کے بعد بے قابو بیل زندگی کی بازی ہارگیا۔