Friday, April 26, 2024

ملتان : بس الٹنے سے 18 افراد زخمی ،تین کی حالت تشویشناک

ملتان : بس الٹنے سے 18 افراد زخمی ،تین کی حالت تشویشناک
February 28, 2017
  ملتان(92نیوز)ملتان کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب بس الٹ گئی جس میں 18  افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقے نیو سبزی منڈی میں تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ہےجس کے نتیجے میں 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے تین افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔