Thursday, April 18, 2024

ملتان : بارشوں کے باعث چھتیں اوردیواریں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

ملتان : بارشوں کے باعث چھتیں اوردیواریں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق
September 23, 2016
ملتان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں  اوردیواریں گر گئیں جس میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب میں بارشوں اور آندھی نے ایک بار پھر تباہی مچادی ہے ۔ ملتان میں آندھی اور طوفان کے باعث لوگوں کے گھروں کی چھتیں گرگئیں ہیں ۔ چھتوں کے گرنے سے ایک معصوم بچی سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیواہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔