Thursday, September 19, 2024

ملتان : بااثر زمینداروں نے نوجوان پر کتے چھوڑ دیئے

ملتان : بااثر زمینداروں نے نوجوان پر کتے چھوڑ دیئے
April 1, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں بااثر زمینداروں نے ظلم کی انتہا کردی، 27سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس پر کتے چھوڑ دیئے، پولیس نے  نوجوان کو بازیاب کرا کے  مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقہ قادر پور راواں میں بااثر زمینداروں نے ظلم کی انتہا کردی، 27سالہ نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر  کتے چھوڑ دیئے، پولیس تھانہ قادر پور راواں نے بااثر زمینداروں کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا کر مقدمہ درج کرلیا   تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے، 27سالہ  اشفاق  نشتر اسپتال میں  زیر علاج ہے