Wednesday, May 1, 2024

ملتان : ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں مریض فرش پر لیٹ کر علاج کرانےپر مجبور

ملتان : ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں مریض فرش پر لیٹ کر علاج کرانےپر مجبور
January 4, 2017

ملتان(92نیوز) پنجاب کے دیگر سرکاری اسپتالوں کی طرح جنوبی پنجاب کے اسپتالوں میں بھی صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،کہیں بیڈز کی کمی ہے تو کہیں ایک ہی آکسیجن سلنڈر سے چار،چار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق خادم  پنجاب کے صحت کے دعوے محض دعوے ہی نظر آتے ہیں، جنوبی پنجاب کا سب سے بڑے نشتر اسپتال اور چلڈرن کمپلیکس میں مریضوں کیلئے ادویات کی کمی کیساتھ ساتھ بیڈز کی بھی کمی ہے بستر نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی سمیت او پی ڈی میں مریض فرش پر ہی لیٹ کر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

نشتر اسپتال کے 600 بیڈز فنڈز نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہیں ، جبکہ چلڈرن اسپتال کا توسیعی منصوبہ 9 سال سے مکمل نہیں ہوسکا، جس کے باعث ایک ہی بیڈ پر تین سے چار مریضوں کا بیک وقت علاج کیا جاتا ہے۔