Friday, April 26, 2024

ملتان : ایس پی خالد روف کی گاڑی بارش کے پانی کے باعث مین ہول میں گرگئی

ملتان : ایس پی خالد روف کی گاڑی بارش کے پانی کے باعث مین ہول میں گرگئی
July 7, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں   واسا کی نا اہلی  ایس پی سٹی کی جان پر بن آئی ، شاہین مارکیٹ میں بارش کے پانی میں  گاڑی  الٹتے الٹتے بچ گئی  ایس  پی  محفوظ  رہے جبکہ گاڑی کو  لفٹر سے نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 55ملی میٹر  بارش نے  واسا کا پول کھول دیا عام آدمی  تو  پانی میں پھنسے ہیں ہی   لیکن اب شامت آئی تو ایس  پی  سٹی  کی  آئی  جو جا تو رہے تھے تھانہ حرم   گیٹ لیکن  شاہین  مارکیٹ  میں گاڑی  واسا کے مین  ہول میں جا  گری  اور الٹتے الٹتے بچ گئی ۔ گاڑی میں  پانی  داخل ہو گیا  اور ایس پی خالد روف کی جان پر بن آئی   ایس پی  کو با مشکل  نکالا گیا  لیکن وہ  واسا پر برہم  دکھائی دئیے کہتے ہیں  ضلعی انتظامیہ کو شکایت لگاوں گا۔ ایک گھنٹہ بعد  لفٹر منگوایا گیا  جس نے گاڑی کو نکال کر   تھانہ حرم گیٹ منتقل کیا۔ multan