Thursday, April 25, 2024

ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے ہیروئن برآمد

ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے ہیروئن برآمد
November 22, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ اے ایس ایف نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران قاضی جمشید اقبال نامی مسافر کو حراست میں لے کر ہیروئن برآمد کر لی۔ جد جانے والے مسافر قاضی جمشید اقبال نے اپنے بیگ میں آئس ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کا تعلق چوٹی شرقی اٹک سے ہے۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔