Sunday, September 8, 2024

ملتان : اکیس سالہ نوجوان تیزاب گردی کا شکار

ملتان : اکیس سالہ نوجوان تیزاب گردی کا شکار
March 10, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان کےعلاقےتھانہ گلگشت میں نامعلوم افراداکیس سالہ نوجوان پرتیزاب پھینک کرفرارہوگئے ہیں ۔ شرافت نامی نوجوان  کوتشویشناک حالت میں نشتراسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں ایک اور نوجوان دہشتگردی کا شکا ر ہوگیا ہے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم افراد اکیس برس کے نوجوان شرافت پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے ہیں ۔ تیزاب گردی کے شکار نوجوان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کا چہرہ جھلس چکا ہے پولیس نے تمام تر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق نوجوان پر یونیورسٹی میں دو گروپوں میں ہونےوالی لڑائی کی رنجش میں تیزاب پھینکا گیا۔