Friday, March 29, 2024

ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو 30 نومبر کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو 30 نومبر کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار
November 26, 2020

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مرضی کریں، عوامی ریفرنڈم بند نہیں ہوگا۔ یہ ایک ظلم کا وقت ہے لیکن یہ وقت بھی گزر جائیگا۔

اُنہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ان لوگوں سے حساب بھی لیا جائے گا، آج شہباز شریف سے ملاقات ہو گی تو آگے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

قمرزمان کائرہ بولے پولیس گردی اور فاشزم سے اپوزیشن کی تحریک رکنے والی نہیں، ملتان میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار علی موسیٰ گیلانی اور کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔