Thursday, March 28, 2024

ملتان: اسپتال کے تین ڈاکٹرز بھی سیزنل انفلوائنزا سے متاثر

ملتان: اسپتال کے تین ڈاکٹرز بھی سیزنل انفلوائنزا سے متاثر
January 5, 2018

ملتان (92 نیوز) نشتر اسپتال ملتان کے تین ڈاکٹرز میں بھی سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہو گئی۔
سیزنل انفلوئنزا نے مسیحاوں کو بھی نا بخشا۔ نشتر اسپتال کے 3 ڈاکٹرز میں بھی سیزنل انفلوئنزا ایچ ون این ون کی تصدیق ہو گئی۔
ایک لیڈی ڈاکٹر کو آئسولیشن وارڈ میں بھی منتقل کر دیا گیا ۔
دسمبر 2017 سے 82 افراد سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں نشتر اسپتال لائے گئے جن میں 33 افراد میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 14 افراد اس موسمی وبا سے جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت حکام نے سیزنل انفلوینزا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ڈاکٹرز اور نرسز کو حفاظتی کٹیں استعمال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔