Thursday, September 19, 2024

ملتان: 2 نقاب پوش افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خاتون زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ملتان: 2 نقاب پوش افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خاتون زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
March 7, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں دو نقاب پوش افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ممتاز آباد کے علاقے حیدرپورہ میں دو نقاب پوش افراد نے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے 25 سالہ مہوش شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔