Monday, May 6, 2024

ملتان  : 185یونین کونسلوں کی حلقہ بندی مکمل

ملتان  : 185یونین کونسلوں کی حلقہ بندی مکمل
June 11, 2015
ملتان (92نیوز)ریجنل الیکشن کمیشن ملتان نے ضلع ملتان کی حلقہ بندیوں کی لسٹیں آویزاں کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ملتان کی 185 یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کی لسٹیں شہر کے سات مختلف مقا مات پر آویزاں کر دی گئیں ہیں جو کہ 20جون تک لگی رہیں گی۔ حلقہ بندیوں کے اعتراضات کے لیے 30جون تک وقت دیا گیا ہے جس کے بعد فائنل ترمیمی لسٹیں 28جولائی کو آویزاں کر دی جائیں گئیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق 117ضلع کونسل کو 68کارپوریشنز ملتان میں تقسیم کیا گیا ہے 12،وارڈ کو ایم سی شجاع آباد 12وارڈ کو جلال پور میں تقسیم کیا گیا ہے ان لسٹوں کو ملتان کے ہر ACاور ہر تحصیل آفس میں لگا دیا گیا ۔ جن کو دیکھنے کے لیے عوام کاکافی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔