Thursday, March 28, 2024

ملاگوری کے مکینوں کو آلودہ پانی سے دانتوں کی خطرناک بیماریاں لاحق

ملاگوری کے مکینوں کو آلودہ پانی سے دانتوں کی خطرناک بیماریاں لاحق
October 11, 2020
پشاور (92 نیوز) ضلع خیبر کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں آلودہ پانی کے باعث دانتوں کی خطرناک بیماری لاحق ہوجاتی ہے، اس بیماری کے باعث دانت ٹوٹنے لگتے ہیں۔ آلودہ پانی سے پیٹ کےامراض لاحق ہونے کا سب نے سنا ہے ، مگر ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری شیر بریج میں کنویں کا تازہ پانی پینے سے کسی کے دانت ٹوٹنے لگتے ہیں اورکسی کے دانتوں میں دائمی زردی آجاتی ہے ، اس کی وجہ معلوم ہے۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق پانی میں فلورین کی مقدار زیادہ ہونے سے فلورسز کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے جس سے دانت بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پانی میں فلورین کی مقدار 1.5ملی گرام فی لیٹر سے زیادہ ہو تو کئی امراض لاحق ہو سکتے ہیں ،مگر یہاں یہ مقدار اس سے کہیں زیادہ ہے، حکام کے مطابق انہیں اس مسئلے کا علم ہے اوراقدامات بھی کر رہے ہیں۔ پانی ایک بنیادی ضرورت ہے اور اس کی فراہمی کی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جدید دور میں بھی پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے کا یہ مسئلہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔