Saturday, April 20, 2024

ملاگوری میں قائم کارخانے رہائشوں کیلئے دردسربن گئے

ملاگوری میں قائم کارخانے رہائشوں کیلئے دردسربن گئے
October 10, 2020

خیبر ( 92 نیوز) ضلع خیبر تحصیل ملاگوری  میں قائم سیکڑوں کارخانے پورے علاقے کے رہائشوں کے لئے درد سر بن گئے ہیں،کارخانوں سے نکلنے والے دھویں نے لوگوں کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر دیا۔

ملاگوری  کے رہائشی کارخانوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے باعث معدے،جلد  اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں  یہاں کی فضا الودہ ہو چکی ہے اب تو کارخانوں سے نکلنے والے پانی کے باعث  سینکڑوں ایکڑ اراضی بھی ناقابل کاشت ہو گئی ہے۔

ماربل کے ان کارخانوں سے ہزاروں لوگوں کا روزگار ضروروابستہ ہوگا مگر یہاں یہ کارخانے لگاتے وقت کسی کو ماحولیاتی آلودگی کا خیال نہیں آیا۔ 

یہ فیکٹریاں جہاں آلودگی کا باعث ہیں وہاں انسانی صحت کے لئے بھی یہ کسی خطرے سے کم نہیں۔