Thursday, April 25, 2024

ملامنصورکوموبائل فون استعمال کرنےپرٹریس کیاگیا،امریکی جریدےکا دعویٰ

ملامنصورکوموبائل فون استعمال کرنےپرٹریس کیاگیا،امریکی جریدےکا دعویٰ
May 25, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی جریدےوال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملامنصورموبائل فون استعمال کرتےتھےجس کی مددسےانھیں ٹریس کیاگیا امریکی اسپیشل فورس اورانٹیلی جنس ملامنصورکےایران کےسفرسےآگاہ تھے ایران سے واپسی پر نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں  افغان طالبان کے رہنما ملا محمد منصور کو نشانہ بنائے جانے کی کہانی سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملا منصورکو ٹریس کرنے کا کام ان کے موبائل فون نے آسان بنا دیا جس کی مدد سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جانے لگی ملا منصور اہل خانہ سےملنےایران جاتےرہتےتھےاور موبائل فون  استعمال کرتے تھے۔ ملامنصورکوخاندان سےملنےجاتےوقت ٹریس کر لیا گیا امریکی حکام فیصلہ کرچکےتھےکہ ایران سےواپسی پرملامنصورکونشانہ بنایاجائےگا بس امریکاکوصحیح وقت کاانتظارتھا رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کےذریعے ملامنصورکی تفتان میں داخل ہوتےہی ٹریکنگ کی جارہی تھی جیسے ہی  ملامنصورکی گاڑی دیگر گاڑیوں سے اورعمارتوں سےالگ ہوئی تو اسے ڈرون نے میزائل کانشانہ بنادیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے ملامنصورکونشانہ بنانےکےبعدپاکستان کوآگاہ کیاگیا امریکاملامنصورکونشانہ بنانےکامقام خفیہ رکھناچاہتاتھاتاہم ناکام رہا اریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ریڈار سے بچنے کیلیےڈرون نیچی پروازکرتےہوئےپاکستانی سرحدمیں داخل ہوئےکیونکہ امریکاکوخطرہ تھاکہ بلوچستان میں پاکستانی طیارےڈرون کونشانہ بناسکتےہیں۔