Sunday, September 8, 2024

ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں ملاقات

ملالہ یوسف زئی کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں ملاقات
September 21, 2017

نیویارک (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں تعلیم کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔  

نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں ملالہ یوسف زئی کا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے برے حالات ہیں، ملالہ چاہتی ہیں کہ وزیر اعظم تعلیم کے فروغ میں انکا ساتھ دیں۔

ملالہ نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں تعلیم کو اپنے منشور میں اولین ترجیح دے۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ شہروں میں تعلیمی ادارے ہیں لیکن پسماندہ علاقوں میں تعلیم عام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے حکومتی تعاون درپیش ہے۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ملالہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم  نے تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔