Monday, September 16, 2024

ملالہ یوسفزئی پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

ملالہ یوسفزئی پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
April 2, 2018

 اسلام آباد(92 نیوز) ملالہ یوسفزئی پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئیں ۔

 سوات کی گل مکئی ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس آئی اور چھا گئی۔ چار روز قوم کا بھرپور پیار اور محبت سمیٹنے کے بعد واپس روانہ ہوئی مگر اس عزم کے ساتھ کہ تعلیم مکمل کر کے اپنی جنت میں واپس لوٹ آؤں گی ۔

 انتیس مارچ کو ملالہ یوسفزئی بینظیر بھٹو ایئرپورٹ راولپنڈی پر پہنچی تو بیٹی کا شایان شان طریقے سے استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا گیا ۔

 ملالہ یوسفزئی نے چار روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ وطن کی مٹی کی ترستی گل مکئی اسلام آباد میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب  میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور آبدیدہ  ہو گئی ۔

 گل مکئی اپنے آبائی علاقے سوات کو امن کا گہوارہ دیکھ کر حیران رہ گئی ۔ سہیلیوں سے جذباتی ملاقات پر ساڑھے پانچ سال پہلے کی یادیں تازہ کیں تو آنکھیں چھلک پڑیں ۔

 ملالہ نے سوات میں اپنے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور کیڈٹ کالج کا دور کیا ۔

 ملالہ یوسفزئی نے ملک میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔