Friday, April 19, 2024

ملالہ حملہ کیس :انسداد دہشت گردی عدالت نے 10دہشت گردوں کو عمرقید کی سزا سنا دی

ملالہ حملہ کیس :انسداد دہشت گردی عدالت نے 10دہشت گردوں کو عمرقید کی سزا سنا دی
April 30, 2015
سوات (92نیوز) سوات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملالہ حملہ کیس کے 10دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملالہ یوسف زئی حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے چار دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے 2012ءمیں ملالہ یوسف زئی پر اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ مینگورہ میں ایک وین میں سکول سے گھر آرہی تھی۔ اس حملے میں ملالہ سمیت 2 اور طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔ ملالہ یوسف زئی کو امن کیلئے خدمات انجام دینے پر امن نوبل پرائز سے نوازا گیا تھا۔ وہ دوسری پاکستانی ہیں جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا۔ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالسلام کو فزکس میں نئی تھیوری پیش کرنے پر نوبل انعام ملا تھا۔