Wednesday, May 15, 2024

ملاقات کی اندرونی کہانی، شہباز شریف کا مریم کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ

ملاقات کی اندرونی کہانی، شہباز شریف کا مریم کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ
December 4, 2020

لاہور (92 نیوز) شہبازشریف بندگلی میں نہ جانے کے قائل، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی ملاقات میں چچا نے بھتیجی کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دے دیا، استعفوں کے آپشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی پرتحفظات کا اظہار بھی کیا۔

شہباز شریف جارحانہ اننگز کے مخالف، اپوزیشن لیڈر نے مریم نواز کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں کو بند گلی قرار دیتے ہوئے ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

جاتی امرا میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات کے دوران مریم نواز نے ریلیوں کے حوالے سے بتایا، شہبازشریف نے مشورہ دیا کہ اس حد تک نہ جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو، تاہم اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ کے آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران تیرہ دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی پر بات  چیت کی گئی، شہباز شریف نے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔