Saturday, May 4, 2024

ملاعمر کی موت کی خبر ہمیں کمزور کرنے کی کوشش تھی !!! طالبان نے مری امن مذاکرات میں شرکت سے معذرت کر لی

ملاعمر کی موت کی خبر ہمیں کمزور کرنے کی کوشش تھی !!! طالبان نے مری امن مذاکرات میں شرکت سے معذرت کر لی
July 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) طالبان نے مری امن مذکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق مذاکرات میں عدم شرکت کے حوالے سے طالبان نے پاکستان اور چین کو آگاہ کر دیا ہے۔ طالبان ذرائع نے کہا ہے کہ افغانستان امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ملا عمر کے انتقال کی خبر کے ذریعے طالبان کی پوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔