Monday, September 16, 2024

ملازمہ پر تشدد : ونود کامبلی اوراہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

ملازمہ پر تشدد : ونود کامبلی اوراہلیہ کے خلاف مقدمہ درج
August 30, 2015
ممبئی(92نیوز)بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی  قانون کے چنگل میں پھنس گئےگھریلو ملازمہ پرتشدد کے الزام میں  سابق بھارتی کرکٹر اور ان کی اہلیہ  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق میدان کرکٹ میں  چھکے چوکے لگانے والے  بھارتی کرکٹر بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں کامبلی کے خلاف ممبئی کے باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ نہ صرف سابق بھارتی کرکٹر بلکہ ان کی اہلیہ آندیا ہیوٹ کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے ،،،ترتالیس سالہ ونود کامبلی اور ان کی بیوی پر   سونی سرسال نامی ملازمہ  نے گزشتہ دو برس سے  کم تنخواہ دینے اور تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے، ملازمہ کا کہنا ہے کہ اسے  تین روز تک قید میں بھی رکھا گیا ۔ ونود کامبلی  اور اُن کی اہلیہ پر تشدد اور ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی کی چار دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیاگیا ہے۔