Thursday, May 9, 2024

ملازمتیں پیدا کرنے میں نجی شعبے کو ہی آگے آنا ہے، فواد چودھری

ملازمتیں پیدا کرنے میں نجی شعبے کو ہی آگے آنا ہے، فواد چودھری
October 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا آلو مٹر بیچ کر معیشت کو سہارا نہیں دے پائیں گے، نوکریوں میں پرائیویٹ سیکٹر نے ہی لیڈ کرنا ہے۔ وزیراعظم بھلے ہی کہتے رہیں ایک کروڑ نوکریاں دیں گے فواد چودھری ہیں کہ ان کی بات مان ہی نہیں رہے۔ وزیر سائنس نے اپنی نرالی سائنس لڑائی اور تنقید کے باوجود نوکریوں کے حوالے بیان پر ڈٹ گئے۔ فواد چودھری نے کہا جب میں نے کہا سرکاری ملازمتیں مشکل ہیں تو طوفان برپا ہو گیا حالانکہ نوکریوں میں پرائیویٹ سیکٹر نے ہی لیڈ کرنا ہے۔ آلو مٹر بیچ کرمعیشت کو بڑا سہارا نہیں دے پائیں گے۔ ہر ادارہ گورنمنٹ فنڈنگ پر بیٹھا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس نے دو روز قبل بیان دیا تھا کہ کسی کو نوکری نہیں دے سکتے۔ حکومت 400 ادارے ختم کرنے کا سوچ رہی ہے۔ عوام نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔ نوکریاں دیں گے تو ملکی معیشت بیٹھ جائے گی۔ وفاقی وزیر سائنس کا بیان وزیراعظم کے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے منشور کی کھلم کھلا نفی ہے تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک اس پر باضابطہ کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔