Thursday, April 25, 2024

ملااخترمنصور زخمی حالت میں دم توڑ گئےہیں  : ا فغان حکام کا دعویٰ

ملااخترمنصور زخمی حالت میں دم توڑ گئےہیں  : ا فغان حکام کا دعویٰ
December 4, 2015
کابل(ویب ڈیسک)افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور زخمی حالت میں دم توڑ گئے ہیں، ترجمان طالبان نے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، ملا اختر منصور کی ہلاکت کے دعویٰ کے بعد افغان امن عمل کے لئے مذاکرات بحالی کے امکانات بھی دم توڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کے بارے میں افغان حکام نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ وہ شوریٰ کے اجلاس میں مخالف کمانڈروں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔ اس اجلاس میں ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کے ملا عبداللہ سمیت پانچ کمانڈر ہلاک ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا، اب افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم کے ترجمان سلطان فیضی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر منصور ہلاک ہو چکے ہیں ملا اختر منصور کی امارت کے معاملہ پر افغان طالبان پہلے ہی چار دھڑوں میں تقسیم ہو گئے تھے لیکن زیادہ اہم دھڑا ملا منصور کا ہی تھا، اب ملا محمد رسول کی قیادت میں ناراض دھڑا اہمیت اختیار کر گیا ہے،ملا محمد رسول بھی ملا اختر کی ہلاکت کا دعویٰ کر چکے ہیں جبکہ ملا عمر کے دور کے وزیر اطلاعات  ملا امیر خان متقی بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والوں میں شامل ہیں۔