Thursday, March 28, 2024

ملائیشین پولیس کا نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ ، زیورات، کرنسی سے بھرے بیگز برآمد

ملائیشین پولیس کا نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ ، زیورات، کرنسی سے بھرے بیگز برآمد
May 18, 2018
کولا لالمر (92 نیوز) کرپشن کے الزامات پر ملائیشین پولیس کاسابق وزیراعظم نجیب رزاق کےگھرپرچھاپہ مارا گیا جس دوران زیورات، کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا سے بھرے دو سو چوراسی بیگز قبضے میں لےلئے گئے۔ سابق وزیراعظم کےگھر پر کئے گئے اس ریڈ کے تمام مناظر ملائیشیا میں براہ راست دکھائے گئے جسے لاکھوں شہریوں نے دیکھا۔ پولیس کے مطابق طویل ترین کارروائی کے دوران سابق وزیراعظم کے گھرسے دو سو چوراسی بیگز قبضے میں لئے گئے جن میں سے بہتر بیگز زیورات سے بھرے ہیں جبکہ دیگر میں ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا شامل ہیں۔ دوسری جانب نومنتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد نےاشارہ دیا کہ اگر بد عنوانی  کے  الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔