Saturday, May 4, 2024

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں مزید کمی آگئی

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں مزید کمی آگئی
December 7, 2017

کوالالمپور ( ویب ڈیسک ) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملائیشین پام آئل کی قیمت گزشتہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 1.1 فیصدکمی کیساتھ 2ہزار535 رنگٹ فی ٹن طے پائے ۔
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافہ بتائی جاتی ہے جبکہ ایکسچینج میں پام ٓئل کی 25 ٹن وزن کی کل 40 ہزار 862 لاٹوں کا کاروبار ہوا ۔