Thursday, April 25, 2024

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ
December 13, 2017

کوالالمپور ۔ (ویب ڈیسک )ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ نومبر کے دوران پیداوار میں کمی کی رپورٹ بتائی جا رہی ہے ۔
برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں فروری کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 2473 رنگٹ فی ٹن طے پائے ۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 47419 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔