Monday, September 16, 2024

ملائیشین پام آئل کی قیمتیں گزشتہ دو برسوں کی بلندترین سطح پر آ گئیں

ملائیشین پام آئل کی قیمتیں گزشتہ دو برسوں کی بلندترین سطح پر آ گئیں
March 29, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پام آئل کی قیمتیں گزشتہ دو برسوں کی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملا ئیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان قائم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برسا ملائیشیا ڈیریویٹوایکسچینج کے تحت پام آئل کے مستقبل کے معاہدے 1.8 فیصد کے اضافے کے بعد 2723 رنگٹ فی ٹن میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 2726 رنگٹ تک بھی پہنچ گئیں جو گزشتہ دو برسوں کی بلندترین شرح ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 44600 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رمضان کی آمد کے باوجود مسلم ممالک نے اپنی پام آئل کی درآمد میں کمی کی ہے۔ پاکستان نے بھی اپنی پام آئل امپورٹ میں گزشتہ برس کم کر کے سات سو اٹھائیس ہزار ٹن تک محدود کردی تھی جبکہ دو ہزار گیارہ میں پاکستان نے ایک اعشاریہ آٹھ ملین ٹن پام آئل درآمد کیا تھا۔