Thursday, April 25, 2024

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےبھارت کو آئینہ دکھا دیا

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےبھارت کو آئینہ دکھا دیا
December 22, 2019
 کابل (92 نیوز) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر تنقید کی تو بھارت کے تن من میں آگ لگ گئی۔ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک بار پھر بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ مہاتیر محمد نے 2 روز قبل کے ایل سمٹ کی سائیڈ لائنز پر بھارت کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ مہاتیر محمد کے اس بیان پر مودی سرکار جل بھن گئی۔ ملائشین سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کا ڈرامہ رچا دیا۔ بھارتی دفتر خارجہ نے ڈھٹائی کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ مہاتیر محمد کا بیان حقیقت سے دور اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب وزیر اعظم مہاتیر محمد نے مسلمانوں پر بھارتی مظالم  کیخلاف اپنی آواز بلند کی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو کشمیریوں پر حملہ اور ناجائز قبضہ قرار دیا تھا۔ بھارتی حکومت اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے  کے باوجود مہاتیر محمد اپنے مؤقف پر قائم رہے۔