Monday, May 13, 2024

ملائیشین وزیراعظم نے بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر دی

ملائیشین وزیراعظم نے بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر دی
September 27, 2019
نیویا رک (92 نیوز) ترک صدر کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلندی کر دی، مہاتیرمحمد نے کولمبیا یونیورسٹی کے زیراہتمام ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب میں کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرے۔ ترک صدر کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار داد موجود ہے، اگر آپ اس قرارداد کی عزت نہیں کریں گے تو دیگر قرار دادوں کی عزت بھی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے ایشو پر اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کی پاسداری کرے اس سے خطہ پرامن ہوگا۔