Saturday, May 18, 2024

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
March 22, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں اقتصادی اور معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم صدر مملکت اور آرمی چیف سے بھی ملیں گے۔ کل یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے کہا خطے میں امن چاہتے ہیں۔ امید ہے انتخابات کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پرخلوص اقدامات اٹھائے۔ ہم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کیا۔

 دوسری طرف ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کشیدگی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ عالمی تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ امن کے لیے تمام فریقین کو محتاط رویہ اپنانا ہو گا۔