Sunday, September 8, 2024

ملائیشیا کے وزیراعظم نے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ملنے کا باضابطہ اعلان کر دیا

ملائیشیا کے وزیراعظم نے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ملنے کا باضابطہ اعلان کر دیا
August 6, 2015
جکارتہ (ویب ڈیسک) گمشدہ ملائیشین طیارے کامعمہ حل ہو گیا۔ بحیرہ ہند کے ری یونین جزیرے سے ایک ہفتے پہلے جہاز کے ٹکڑے ملے تھے جس کی خبر 92نیوز نے چینی خبررساں ادارے کے توسط سے سب سے پہلے دی۔ جہاز کے ٹکڑوں کو تجزئیے کےلئے فرانس بھیجا گیا جہاں فرانسیسی ماہرین نے کئی روزکے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کردی کہ بحیرہ ہندسے ملنے والاملبہ لاپتہ ملائیشین طیارے کاہے۔ طیارے کاملبہ ملنے کاباضابطہ اعلان ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے ایک مختصرپریس کانفرنس میں کیا۔ طیارے کی تلاش کا عمل سترہ مہینے میں مکمل ہواہے۔ ملائیشین طیارہ جس میں دوسوانتالیس مسافرسوارتھے، ڈیڑھ سال پہلے کوالالمپورسے بیجنگ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔