Saturday, April 20, 2024

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت
November 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت  دے دی گئی۔ ہائی کمشنر نفیس زکریا نے ملاقات کرکے دعوت نامہ پہنچایا۔ مہاتیر محمد  23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نےوزیراعظم مہاتیر محمد کو وزیراعظم پاکستان کی طرف سے باقاعدہ سرکاری سطح پر پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے ملیشیا کے دورہ کے دوران شاندار میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے وزیراعظم مہاتیر محمد کو بتایا کہ 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کی ہونے والی تقریبات میں مہمان  خصوصی کی حیثیت سے  شرکت کا پاکستانی قوم بڑی شدت سے انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مہاتیر محمد کوملائیشیا کے سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران  اور ان کے وفد  سے ملیشیا کے سرمایہ کاروں کی ہونے والی ملاقات کی تفصیلات اور اس سلسلہ میں شروع کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ملائشین سرمایہ کاروں کی پاکستان میں متوقع سرمایہ کاری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سرمایہ کاروں کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔