Monday, May 13, 2024

ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور کو کورونا ، وزیر اعظم قرنطینہ میں چلے گئے

ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور کو کورونا ، وزیر اعظم قرنطینہ میں چلے گئے
October 6, 2020

کوالمپور  ( 92 نیوز) ملائیشیا  کے وزیر برائے مذہبی امور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعظم محی الدین یاسین قرنطینہ میں چلے گئے۔

ملائیشیا کے وزیرِ مذہبی امور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدوزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیرِاعظم محی الدین یاسین 14 روز کیلئے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیارکیے ہوئے ہیں۔

ملائشین وزیرِ مذہبی امورنےوزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت اوروزیرِ اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

 اجلاس میں شریک تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں۔