Friday, March 29, 2024

ملائیشیا کے وزیر اعظم بھی یو ٹرن کی حمایت میں بول پڑے

ملائیشیا کے وزیر اعظم بھی یو ٹرن کی حمایت میں بول پڑے
December 9, 2018
کوالالمپور ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم بھی یوٹرن کی حمایت میں بول پڑے۔ کہتے ہیں ہم انسان ہیں اور انسانوں سےغلط فیصلےہوجاتے ہیں ، ان کا احساس ہوجائے تو فیصلہ تبدیل کرنے میں ہی بہتری ہے۔ ملائیشیا کی حکمران جماعت پکاتن ہراپن کے اعلیٰ سطح کے تنظیمی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیراعظم عمران خان کی طرح  ملائیشیا کے وزیراعظم بھی یو ٹرن کی حمایت میں بول پڑے ۔ اجلاس میں خاتون صحافی نے ڈاکٹر مہاتیر محمدسےپوچھاکہ انکی حکومت کو یوٹرن حکومت کہاجارہا ہے، اس بارے میں انکا کیاکہناہے؟ ۔  ڈاکٹر مہاتیر بن محمد نے انتہائی بردباری کے ساتھ مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم انسان ہیں اور انسانوں سےبعض اوقات  غلط فیصلے سرزد ہو جاتے ہیں۔ جب ان غلط فیصلوں کا احساس ہوجائےاور تو عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کے یو ٹرن لے لیا جائے۔ مہاتیرمحمد کامزید کہناتھاکہ فیصلہ تبدیل کرنےکامطلب یوٹرن حکومت ہوناہرگز نہیں ہے۔