Thursday, April 25, 2024

ملائیشیا کی خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں

ملائیشیا کی خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں
November 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) لائیشیا کی خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں ،تصویر بنواتے وقت خاتون اول نے  عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کردی ۔ وزیراعظم عمران خان کے مداحوں کی فہرست طویل ہونے لگی، پاکستان میں تو عمران خان کے کروڑوں مداح ہیں لیکن خان کی فہرست میں ایک اور اہم نام شامل ہو گیا ۔ ملائیشیا کے دورے پر گئے وزیراعظم عمران خان جب ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کیساتھ تصویر بنوانے لگے تو مہاتیر محمد کیساتھ کھڑی ملائیشین خاتون اول نے آگے بڑھ کر عمران خان سے مودبانہ انداز میں پوچھا کہ ’’کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں‘‘۔  جس پر عمران خان مسکر اکر بولے کہ یقیناً،جس کے بعد دونوں طرف مسکراہٹیں بکھرگئیں۔ یہی نہیں بلکہ ایک اوربڑا نام بھی عمران خان کے چاہنے والوں میں سے  ہے، بالی ووڈ  کے کِنگ شاہ رخ خان بھی عمران خان کے خان کے فین  ہیں ۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ انکی پہلی ملاقات بھی ایک فین کے طور پر ہوئی تھی جس میں ان کو عمران خان سے ڈانٹ بھی پڑی۔