Wednesday, April 24, 2024

ملائیشیا کا سابق وزیراعظم نجیب رزاق کرپشن کے الزام میں پھر گرفتار

ملائیشیا کا سابق وزیراعظم نجیب رزاق کرپشن کے الزام میں پھر گرفتار
September 20, 2018
کوا لا لمپور (92 نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کوکرپشن کےالزام میں ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اینٹی کرپشن پولیس نے اُن کے دفتر سے گرفتارکیا۔ انسداد کرپشن پولیس کے مطابق نجیب رزاق کو قومی فنڈ سے 628 ملین ڈالر اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈ ایک اہم ترقیاتی پروجیکٹ کے لیے قائم کیا گیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے رقم میں خورد برد کی اور امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے۔