Monday, May 20, 2024

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا پہنچ گیا

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا پہنچ گیا
May 29, 2019
 کوالالمپور (92 نیوز) ملائیشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کی وطن واپسی میں پیش رفت ہو گئی۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا پہنچ گیا۔ بیت المال میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اورسیرز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ تمام پاکستانی قیدی عید اپنے پیاروں کے ساتھ  منائیں گے۔ انہوں نےکہا ملائشیا میں زیادہ تر افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے۔ فلآئٹ کوالالمپور سے ڈائریکٹ پاکستان آئے گی۔ معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ملائشیا سے پاکستانیوں قیدیوں کی واپسی میں وزیراعظم عمران خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ زندہ قومیں اپنے شہریوں کو یاد رکھتی ہیں۔ پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس نے کہا کہ 320 پاکستانی ملائشیا  میں پھنسے ہوئے ہیں۔ قیدیوں کی واپسی وزیراعظم کے احساس پروگرام کا حصہ ہے۔