Friday, April 19, 2024

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی
April 24, 2020
کراچی (92 نیوز) ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ پرواز پی کے 895 سے 250 مسافروطن پہنچے، کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، کورونا کے مشتبہ مسافروں کو خاص انتظامات کے تحت آئسولیشن سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسکریننگ میں کلئیر مسافروں کو قرنطینہ سینٹر نادرن بائی پاس رکھا جائے گا۔ اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قائم قریطینہ سینٹر میں رہائش کی اجازت ہے۔ دبئی سے 250 مسافروں کو لے کر ایک اور پرواز رات 9 بجے کراچی پہنچے گی۔