Sunday, May 12, 2024

ملائیشیا میں پھنسے 172 مسافروں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا

ملائیشیا میں پھنسے 172 مسافروں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا
January 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا میں پھنسے 172 مسافروں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا۔ مسافر غیر ملکی پرواز پر دبئی سے اسلام آباد پہنچے۔ سامان دبئی ایئرپورٹ پر چھوڑ آنے پر مسافروں نے غیر ملکی ایئرلائن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ملائشیا میں پھنسے 172 مسافروں کی وطن واپسی ہوگئی، غیرملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد لایا گیا۔

پرواز ای کے 614 ملائشیا سے 118 سے مسافروں کو لے کر آسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی کونکٹک پرواز کے ذریعے مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا۔

غیرملکی پرواز مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ چھوڑ آئی جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا اور غیر ملکی ایئرلائن انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632  کی کونکٹنگ فلائٹ کے ذریعے بھی 54 مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا۔ ملائیشیا سے آنے والے مسافروں کا سامان ساتھ نہیں لایا گیا۔ خیال رہے کہ لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے پر پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کو کوالالمپور ائیر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔