Saturday, April 27, 2024

ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی پرواز چلانے کا اعلان ‏

ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی پرواز چلانے کا اعلان ‏
December 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کر دیا ، ترجمان کا کہنا ہے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد پرواز آئے گی ، مراد سعید کا کہنا ہے ‏وزیراعظم کی ہدایت پر ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کو اپنے  سے ملانے کیلئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ ، 31  دسمبر کو کوالا لمپور سے اسلام آباد  کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 9895 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کوالا لمپور سے پاکستانیوں کو لے کر روانہ ہوگی اور صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تین سو سے زائد پاکستانی شہری مختلف  وجوہات کی بنا پر ملائشیئن حکام کی تحویل میں تھے اور جن کی رہائی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی کوششوں کیں تھی۔جس کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے ہم وطنوں کو واپس پاکستان لانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا تھا ۔