Friday, April 26, 2024

ملائیشیا میں ضبط کیا جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ واپس مل گیا

ملائیشیا میں ضبط کیا جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ واپس مل گیا
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا میں ضبط کئے جانےوالا پی آئی اےکا طیارہ واپس مل گیا،پی آئی اےانتظامیہ اور لیزنگ کمپنی کےدرمیان معاملات طےپانے کےبعد طیارہ پی آئی اےحکام کےحوالے کردیاگیا،طیارہ آئندہ دو روز میں پاکستان آجائےگا۔

ملائیشیا میں ضبط کیا گیا پی آئی اےکاطیارہ واپس مل گیا ، پی آئی اے انتظامیہ اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طےپاگئے ، دونوں کی باہمی رضامندی کےبعد برطانیہ اور ملائیشیا عدالت نے کیس خارج کردیا۔طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیاگیا۔

ترجمان پی آئی اےکا کہناہےطیارے واپس لانے کیلئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے، پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس وطن لایا جائے گا، ترجمان کےمطابق طیارہ دوروز میں وطن واپس آجائے گا۔

رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو لیزنگ کمپنی کےساتھ تنازع پر پی آئی اے کے طیارہ ملائیشیا میں مقامی عدالت کےحکم ہرروک لیاگیاتھا۔