Sunday, May 12, 2024

ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور کی خبریں سابق شوہر تک پہنچانے والے کی چھٹی کردی

ملائکہ اروڑا  نے ارجن کپور کی خبریں سابق شوہر تک پہنچانے والے کی چھٹی کردی
January 23, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) ملائکہ اروڑا نے  ارجن کپور سے تعلقات کی خبریں سابق شوہر ارباز کان تک  پہنچانے والے کی چھٹی کر دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق  ملائکہ اروڑا گزشتہ دنوں پریشان تھیں کہ ان کی اور ارجن کپور کی خبریں سابق شوہر تک کون پہنچاتا ہے  اور آخر  انہوں نے اس جاسوس کو ڈھونڈ ہی نکالا  ۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ملائکہ کا اپنا ڈرائیور  مکیش تھا ۔ ڈرائیور   ملائکہ اروڑا اور  ارجن کپور کی نجی زندگی کی معلومات اپنے بھائی   ببلوکو بتاتا  جو کہ ارباز خان کا ڈرائیور ہے ، اس طرح سے خبریں دو ڈرائیوروں سےہوتی ہوئیں ارباز تک جاتی تھیں ۔