Sunday, May 19, 2024

ملائشین  طیارے کی آسٹریلوی شہر میلبورن کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ملائشین  طیارے کی آسٹریلوی شہر میلبورن کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
June 12, 2015
میلبورن(ویب ڈیسک)ملائیشین  طیارے نے آسٹریلوی شہر میلبورن کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،ایئربس تین سو تیس نے پرواز کے کچھ دیر بعد واپس لینڈنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق ایئر بس میلبورن سے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کےلیے روانہ ہی ہوئی تھی کہ کچھ دیر بعد پائلٹ کو جہاز کے انجن میں خرابی کے  سگنل موصول ہوئے،انجن میں آگ کے خوف سے پائلٹ نے جہاز کو فورا واپس اتار لیا۔ جہاز میں عملے سمیت تقریباً 300مسافر سوار تھے ۔ آسٹریلوی سول ایوی ایشن کے مطابق جہاز محفوظ ہے،انجن میں خرابی کی وجہ دریافت کرنے کیلئے انجئنیرز جہاز کا معائنہ کررہے ہیں۔