Wednesday, April 24, 2024

ملائشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ تھری سیونٹی کو لاپتہ ہوئے سال بیت گیا

ملائشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ تھری سیونٹی کو لاپتہ ہوئے سال بیت گیا
March 8, 2015
ملائشیا (ویب ڈیسک) ملائشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ تھری سیونٹی کو لاپتہ ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا۔ طیارے کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا، یہ راز اب تک راز ہی ہے۔ آٹھ مارچ دوہزار چودہ کو کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی پرواز اڑان بھرنے کے صرف تیس منٹ بعد ہی لاپتہ ہو گئی۔ پوری دنیا طیارے کی تلاش میں لگ گئی، سمندر، جزیروں اور ملکوں میں چھان بین کی گئی۔ دنیا بھر کی ایجنسیوں نے مسافروں کے کوائف بھی چھان مارے مگر طیارے کو نہ ملنا تھا نہ ملا۔ دو سو انتالیس مسافروں اور عملے کے بارہ ارکان سمیت لاپتہ ہونے والے طیارے کا سراغ لگانے کیلئے سرچ آپریشن اب تک جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے افراد زندہ ہیں یا مر چکے اب تک تصدیق نہیں کی جا سکی۔ لواحقین اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کر سکے نہ دعائیہ تقریبات کا اہتمام ہو سکا۔ آسٹریلیا، امریکا، چین سمیت متعدد ملکوں کی امدادی ٹیمیں اب تک تلاش کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ طیارے میں سوار زیادہ تر مسافر چین سے تعلق رکھتے تھے۔