Sunday, September 8, 2024

ملائشیا:ہیلی کاپٹر حادثہ،رکن پارلیمنٹ سمیت6فرادہلاک

ملائشیا:ہیلی کاپٹر حادثہ،رکن پارلیمنٹ سمیت6فرادہلاک
April 5, 2015
کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں رکن پارلیمنٹ سمیت چھ افراد ہلاک ہوگے۔ ملائیشین سول ایوی ایشن کے مطابق حادثہ کوالالمپور کے نواحی قصبے میں پیس آیاجب ہیلی کاپٹر شمالی قصبے سے واپس آرہاتھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر میں سوارتمام چھ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں،مرنے والوں میں ملائیشین پارلیمنٹ کے رکن اور امریکا میں ملائیشیا کے سابق سفیرکے علاوہ وزیراعظم نجیب رزاق کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدیں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے سے پہلے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی۔ تمام افراد وزیراعظم کی بیٹی کی شادی کے بعد واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیس آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔