Friday, April 19, 2024

ملائشیا کے سرحدی علاقے میں تیس اجتماعی قبروں کا انکشاف،برمی مسلمان کی باقیات ہونے کا خدشہ

ملائشیا کے سرحدی علاقے میں تیس اجتماعی قبروں کا انکشاف،برمی مسلمان کی باقیات ہونے کا خدشہ
May 24, 2015
کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے  سرحدی علاقے میں  تیس  اجتماعی   قبروں کا انکشاف ہوا خدشہ  ہے ان میں  برمی مسلمانوں کی  باقیات ہیں ۔ تفصیلات  کے مطابق میانمر کے  برمی مسلمانوں  کا کوئی  پرسان حال نہیں اپنے ملک میں ہوں تو اپنوں کے ظلم  و ستم کا شکار، راہ فرار کی صورت میں بھی موت ان  کا پیچھا کرتی رہتی  ہے۔ ملائیشیاکے سرحدی علاقے میں ایسی تیس اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا جس میں تارکین  وطن   کوظلم کا نشانہ بنانے کے بعد دفن کیا  گیا خدشہ ہے   کہ  یہ  برمی مسلمان ہیں  جنہیں  انسانی  اسمگلروں نے  قتل کیا۔ ادھر ملائیشن حکام کا  کہنا  ہے کہ وہ اس  معاملے کی  تحقیقات کر رہے ہیں تھائی لینڈاورملائیشیا ایسے دو ملک  ہیں  جنہوں نے تارکین وطن کوعارضی پناہ دینے پررضامندی ظاہرکی ہوئی ہے۔