Tuesday, April 23, 2024

ملائشیا میں عالمی میری ٹائم اور فضائی نمائش، چینی طیاروں نے کرتب دکھائے

ملائشیا میں عالمی میری ٹائم اور فضائی نمائش، چینی طیاروں نے کرتب دکھائے
March 18, 2015
کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائشیا میں عالمی میری ٹائم اور فضائی نمائش کے موقع پر چینی طیاروں نے کرتب دکھاکر دیکھنے والوں کو مسحور کردیا۔ نمائش میں مجموعی طور پر پانچ ممالک کے طیارے آسمان پر رنگ بکھیریں گے۔ چینی طیاروں کو دوہزار تیرہ میں پہلی مرتبہ عالمی سطح پر پرفارمنس کیلئے لایا گیا تھا۔ اس کے بعد چین کے جے ٹین فائٹر طیاروں نے دوسری مرتبہ ملائشیا میں کرتب دکھائے۔ عالمی نمائش کے موقع پر چینی طیاروں نے ہر لحاظ سے خود کو منوایا دوانجن والے یہ ملٹی رول طیارے پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ شو میں شرکت کرنے کے بعد چینی پائلٹس نے ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق اور وزیر دفاع حشام الدین حسین سے ملاقات کی۔ منگل کو شروع ہونے والا ایئر شو ہفتے  تک جاری رہے گا۔