Friday, April 26, 2024

ملا منصور کے فرنٹ مین کو قومی شناختی کارڈ اجراء پر نادرا حکام اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج

ملا منصور کے فرنٹ مین کو قومی شناختی کارڈ اجراء پر نادرا حکام اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا حکام اور دیگر کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے رحمت اللہ ڈومکی کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق عماریاسر ولد محمد یاسر نے جعل سازی سے نادرا کراچی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمار یاسر بغیر دستاویز غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا۔