Saturday, April 27, 2024

مقصود قتل کیس میں نیا موڑ،ہاتھ کھڑے کرنے کے باوجود پولیس نے فائرنگ کی

مقصود قتل کیس میں نیا موڑ،ہاتھ کھڑے کرنے کے باوجود پولیس نے فائرنگ کی
May 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز)مقصود قتل کیس میں نیا مور آگیا ۔  اے ایس آئی طارق تنولی سمیت پولیس پارٹی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے تحت واقعے کے وقت  شہری مقصود اور ڈاکو نہتے تھے ، ہاتھ کھڑے کرنے کے باوجود پولیس نے فائرنگ کی ۔ شارع فیصل پر قتل کئے جانےوالےمقصودکیس میں نیاموڑ آگیا ، اے ایس آئی طارق تنولی سمیت پولیس پارٹی کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمےمیں کہاگیا شہری مقصود اورڈاکوؤں کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔وہ تینوں نہتے تھےپولیس کو تعاقت کرتادیکھ ڈاکوؤں نے ہاتھ اوپر کئے لیکن اس کے باوجوفائرنگ کی گئی۔ اے ایس  آئی طارق نے کارکردگی دیکھانے کےلئے اپنےپاس سے اسلحہ ملزمان کے پاس رکھ دیا ،یہ وہی اسلحہ تھا جس سے شہری مقصود کو گولی لگی تھی۔ اے ایس آئی طارق نے اسلحہ غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھاہواتھا،اس سے پہلے ایس ایس پی انویسٹی گیشن امجدحیات نے مقصودکیس کےحوالے سے رپورٹ اعلی حکام کوارسال  کی تھی ۔رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات سامنےآئےتھے رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ پولیس اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے ۔فوٹیج میں  تینوں کوبغیراسلحے کے دیکھاگیاہے۔